وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائن جاریں کردیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائد المیعاد نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا، کوئی بھی پاکستانی تنسیخ شدہ نائیکوپ پر بھی پاکستان داخل نہیں سکے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آنے کے لیے پاکستانی ویزا یا وائلڈ نائیکوپ ہونا لازمی ہے، غیرملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا۔
برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی عائد ہوگی، وزارت داخلہ نےنئی گائیڈ لائن کے حوالے سے امیگریشن حکام کو آگاہ کردیا ہے، تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئی ہیں۔
