آئی سی سی نے محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی، ریکارڈز بھی منسوخ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سناتے ہوئے ان پر تین ماہ کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نواز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، تاہم انہوں نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر معطلی اختیار کر لی تھی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نواز پر عائد تین ماہ کی پابندی یکم مئی کو مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 7 فروری سے یکم مئی تک کھیلے گئے ان کے تمام میچز کے ریکارڈز ڈس کوالیفائیڈ قرار دے دیے گئے ہیں۔ یہ مدت نیدرلینڈز کے خلاف سیریز سے شروع ہوئی تھی۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے مطابق محمد نواز نے یہ ثابت کیا کہ ممنوعہ مادہ ورلڈ کپ سے باہر استعمال کیا گیا تھا اور اس کا مقصد کھیل میں کارکردگی بہتر بنانا نہیں تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے