ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، والدین کا سابق ایم ایس اور عملے کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

کراچی کے ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر متاثرہ بچوں کے والدین نے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اسپتال کے عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایس ایس پی بلدیہ رفیعہ نور نے ولیکا اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی بلدیہ نے والدین سے کہا کہ کارروائی کے لیے درخواست دیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمانہ غفلت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے