ایران پر امریکا کی مسلسل ساتویں شب بمباری، سیرک میں دھماکوں کی گونج، 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

امریکا نے ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل ساتویں شب بھی مختلف مقامات پر حملے کیے، جبکہ ایرانی شہر سیرک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے گرد نافذ ناکہ بندی کے دوران گزشتہ تین دنوں میں چار تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کرایا گیا، جبکہ ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بحری کارروائیوں کا مقصد خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ اور بحری نقل و حمل پر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم امریکی فوج نے ناکارہ بنائے جانے والے جہاز کی مزید تفصیلات یا اس کی قومی شناخت ظاہر نہیں کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے