سعودی شہری دفاع کا اعلان: ینبع اور الخرج میں ممکنہ خطرہ ٹل گیا، عوام کے لیے اطمینان کا پیغام

سعودی عرب کے شہری دفاع نے ینبع اور الخرج میں جاری کیے گئے "ممکنہ خطرے” کے ابتدائی انتباہات واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں علاقوں میں صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر ہے اور خطرہ ختم ہو چکا ہے۔

سعودی شہری دفاع نے ہفتہ کی علی الصبح ینبع اور الخرج کے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ تاہم بعد ازاں ایک نئے بیان میں بتایا گیا کہ دونوں علاقوں میں خطرہ ٹل گیا ہے اور شہری معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

حکام نے اس خطرے کی نوعیت یا اس کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم شہری دفاع کی جانب سے واضح کیا گیا کہ موجودہ صورتحال محفوظ ہے اور مزید کسی حفاظتی اقدام کی ضرورت نہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے