ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پرفتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار زخمی

ہنگو میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے گزشتہ رات خزینہ چیک پوسٹ پر قبضے کی کوشش بنا دی گئی۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق خزینہ بانڈہ اسکول چیک پوسٹ پردہشتگردوں نےحملے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئےحملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس اورحملہ آوروں کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کےدوران ایلٹ فورس کا ایک جوان زخمی ہوگیا،جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او کےمطابق دہشت گردچیک پوسٹ پرقبضہ کرناچاہتےتھے،،فرارحملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے