جونیئر ایشین ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کا شیڈول جاری؛ پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 جولائی کو ہوگا

ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں 20 سے 25 جولائی تک کھیلے جانے والے ‘5ز انڈر ایشین ہاکی انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ’ کا باضابطہ میچ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس اہم بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز، دونوں انڈر 18 ہاکی ٹیمیں ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے عزم کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

شیڈول کے مطابق، پاکستان مینز انڈر 18 ٹیم اپنی مہم کا آغاز 20 جولائی کو میزبان عمان کے خلاف شام 6 بجے کرے گی، جبکہ اسی رات 9:30 بجے گرین شرٹس کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹکراؤ 21 جولائی کو رات 9:30 بجے شیڈول کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں قومی مینز ٹیم 23 جولائی کو دوبارہ عمان اور بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی، جبکہ 24 جولائی کو رات 9 بجے بھارت کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ دوسری جانب، پاکستان ویمنز انڈر 18 ٹیم بھی 20 جولائی کو شام 7:30 بجے عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، جس کے بعد 21 جولائی کو رات 8 بجے قومی خواتین ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ ویمنز ٹیم اپنے اگلے میچز 23 جولائی کو عمان اور 24 جولائی کو ایران کے خلاف کھیلے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے