ایرانی مندوب کا اقوامِ متحدہ کو خط؛ صوبہ ہرمزگان پر امریکی حملوں کو یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا

Iran appeals to the United Nations, calling the US action “piracy.”

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں سویلین انفراسٹرکچر پر ہونے والے مبینہ امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سفیر نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ رہائشی علاقوں، پلوں اور ریلوے اسٹیشنوں کو نشانہ بنانا اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) کی ‘کھلی خلاف ورزی’ ہے، جو بین الاقوامی قانون کے تحت طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کی صریح ممانعت کرتا ہے۔

خط میں امریکی حملوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سفیر سعید ایروانی نے بتایا کہ جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح ہونے والی اس بمباری کے نتیجے میں بندر عباس اور کہورستان بندر خمیر کے راستوں پر واقع کئی اہم ترین اور سلیون روابط کے پل مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے