گوجرانوالہ میں دوسرے روز بھی بارش، گزشتہ روز مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے

گوجرانوالہ شہر میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ میں مسلسل بارش کے باعث مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میٹرو منصوبے کے باعث جی ٹی روڈ پر پانی اور کیچڑ جمع ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثر ہے جبکہ شہر میں جگہ جگہ واسا کی کھدائیوں سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ میں گزشتہ روز بارش سے مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے