یمنی مسلح افواج کے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد 6 جہازوں نے سعودیہ جانے کی بجائے راستہ تبدیل کر لیا

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو دیے گئے انتباہ کے بعد مبینہ طور پر چھ تجارتی جہاز اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایک یمنی فوجی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چھ جہاز سعودی عرب کی جانب روانہ تھے، تاہم یمنی مسلح افواج کی وارننگ کے بعد انہیں باب المندب اور سوئز کینال کی سمت واپس جانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق یمن کی پارلیمان کی سربراہی کمیٹی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن نے امن کے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے، لیکن اب سعودی عرب کی جانب سے محاصرے اور کشیدگی کے تسلسل کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ریاض کو انتباہات اور تجاویز کو نظرانداز کرنے کے نتائج کی ذمہ داری خود اٹھانا ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے