پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم 14 سال بعد جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی

پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سال بعد ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، جسے قومی ویمنز ہاکی کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان وقاص شیخ کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن (AHF) نے باضابطہ طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک رسمی خط ارسال کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کوالیفکیشن کی تصدیق کر دی ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ویمنز جونیئر ٹیم نے ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 میں شاندار کھیل، بہترین کارکردگی اور اعلیٰ حتمی رینکنگ کی بدولت جونیئر ایشیا کپ 2026 میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس تاریخی کامیابی پر قومی ویمنز جونیئر ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں ویمنز ہاکی کی ترقی، بحالی اور مستقبل کے لیے انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے