مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب

 لاہور سمیت ملک بھر میں بھی مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلبرگ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں ابر رحمت جم کر برسا۔ بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے اور  نشیبی علاقے زیر آب آنے سے  شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گڑھی شاہو،کیولری گراؤنڈ،شادمان،مغلپورہ ، فردوس مارکیٹ،ماڈل کالونی، مکہ کالونی  سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

سندھ کے کئی شہروں میں بھی بادلوں کی گھن گرج ۔ جیکب آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور ٹوڑ دیا۔ کندھ کوٹ، لکھی غلام شاہ، ٹُھل اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔

دوسری طرف بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گردونواح میں بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ محبت آباد، نیوکلی، مری بازار، ماڈل ٹاؤن اور پیپلزکالونی میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم اوورفلو ہونے سے ملحقہ رہائشی آبادی میں گھروں سے انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے