وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف انتظامیہ سے ملاقاتیں، میکرو اکنامک صورتحال پر گفتگو

ملاقاتوں میں پاکستان کی میکرواکنامک صورتحال، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی ( ای ایف ایف)، ریزیلیئنس اینڈ سسٹینبیلٹی فیسلٹی ( آر ایس ایف) اور فنڈ کے تحت جاری پروگرام کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی بہتر مالی صورتحال، بیرونی معاملات میں توازن، محصولات کے اہداف کا حصول، مضبوط زرمبادلہ کے ذخائر، ریکارڈ ترسیلات اور کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتر صورتحال کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔

دوران گفتگو ٹیکس اور توانائی کی اصلاحات، نجکاری، ٹیرف ریشنلائزیشن، قرضوں کے انتظام، مالیاتی ذرائع میں تنوع اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں میں پاکستان کی واپسی کا احاطہ کیا گیا، فریقین نے ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ، خواتین کی معاشی شراکت داری، آبادی سے متعلقہ چیلنجز ، ٹیکنالوجی پر مبنی گروتھ اور نجی شعبے کی قیادت میں ایکسپورٹ پر مبنی تری پر اظہار خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے فنڈ کی جانب سے پاکستان میں اصلاحاتی ایجنڈے کو یکسوئی سے جاری رکھنے اور فنڈ سے اتفاق شدہ پروگرام پر عمل پیرا ہونے کا اعتراف کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے مالیاتی نظم و ضبط، پالیسی کی ساکھ کو یقینی بنانے، سٹرکچرل اصلاحات، اور طویل المدتی اقتصادی تبدیلی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے