سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ

پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق پی ایس ڈبلیو موبائل ایپ کے ذریعے درآمد و برآمد کنندگان اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی کر سکیں گے۔

ادارے کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے درآمدی اور برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم اپڈیٹس اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق سہولیات دستیاب ہوں گی۔

پی ایس ڈبلیو کے مطابق صارفین کو مختلف سرٹیفکیٹس تک آن لائن رسائی، صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی درخواست دینے کے آپشنز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

موبائل ایپ میں پیمنٹ سلپ آئی ڈی اور پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولت بھی شامل ہے، جبکہ صارفین کی رہنمائی کے لیے کسٹمر سپورٹ کا نظام بھی موجود ہوگا۔

پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق اس اقدام کا مقصد تجارت کے عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنانا ہے تاکہ درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور متعلقہ اداروں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے