سکھ آف امریکہ کی تقریب، محمد مصور عباسی کو پاکستان میں میڈیا، قومی خدمات اور سماجی کردار کے اعتراف میں اعزازسے نوازا گیا

واشنگٹن: امریکہ میں قائم قومی سطح کی غیر منافع بخش سماجی و فلاحی تنظیم سکھ آف امریکہ (Sikhs of America Inc.) نے انسانیت، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی خدمت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی قومی اور بین الاقوامی شخصیات کو "Sikh Humanity Award” سے نوازا۔

تنظیم کے مطابق سکھس آف امریکہ امریکی سکھ برادری کی نمائندہ سماجی و فلاحی تنظیم ہے، جو مختلف مذاہب، ثقافتوں اور کمیونٹیز کے درمیان باہمی احترام، اتحاد اور تعاون کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ تنظیم سکھ ازم کی بنیادی تعلیمات، جن میں سیوا (Sewa)، مساوات، انصاف اور خدمتِ انسانیت شامل ہیں، کو عملی شکل دینے کے لیے مختلف سماجی، تعلیمی، ثقافتی اور بین المذاہب پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔

تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر جسدیپ سنگھ "جیسی” نے اس موقع پر کہا کہ سکھس آف امریکہ کا مقصد مختلف مذاہب اور معاشروں کے درمیان مکالمے، باہمی اعتماد اور مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمتِ انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی وہ اصول ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔

تقریب کے دوران "Sikh Humanity Award” ان شخصیات کو پیش کیا گیا جنہوں نے مذہب، نسل اور قومیت سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت، انسانی فلاح، قیادت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سکھس آف امریکہ کے مطابق تنظیم مستقبل میں بھی فلاحی منصوبوں، ثقافتی سرگرمیوں اور بین المذاہب روابط کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

تنظیم کا نصب العین "Serving Humanity” (انسانیت کی خدمت) ہے، جو اس کی تمام سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کی بنیاد ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے