خیبر پختونخوا میں 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے 83 مطلوب دہشتگردوں کی انعامی فہرست جاری کر دی ہے۔ مجموعی طور پر 28 کروڑ 58 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

سنٹرل پولیس آفس  کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع گرفتاری یا ان کے بارے میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے افراد کو بھاری مالی انعام دیا جائے گا جبکہ اطلاع دینے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ انعامی فہرست میں ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی، درازندہ، درابن، پروآ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردوں اور فتنۂ خوارج کی مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نہایت اہم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے