جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 4 پاکستانی دکاندار قتل

جنوبی افریقا کے علاقے سیبینزا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کو بظاہر ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام زور فونٹین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب چاروں پاکستانی شہری اپنی گاڑی میں سوار ہو کر گھر واپس جا رہے تھے۔ متاثرین ٹیمبیسا میں چھوٹی دکانوں کے مالک تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جیسے ہی متاثرین کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی، ایک سفید رنگ کی سیڈان کار ان کے قریب آ کر رکی۔ گاڑی سے مسلح افراد باہر نکلے اور دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں پاکستانی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی، جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے متعدد خول قبضے میں لے لیے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے