ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی نیول کمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ خطے کے سمندری پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت اور اس کے فوجی سازوسامان پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی افواج ایک ایسے مرحلے کے قریب پہنچ چکی ہیں جہاں ایران کی مسلح افواج خطے کے پانیوں میں امریکی سینٹرل کمان (CENTCOM) کے خلاف آپریشن شروع کر سکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحریہ امریکی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کر رہی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے مختصر مگر سخت لہجے کے بیان کا اختتام ان الفاظ پر کیا: "انتظار کریں اور دیکھیں۔”
