ڈی آئی خان: پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

دوسری جانب گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے