کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس موبائل پر فائرنگ اور دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوئے۔ ، ایس ایس پی ایسٹ زبیرشیخ کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیرداخلہ سندھ نے بھی پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
ضیا لنجار کی زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
دوسری جانب گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے ہیں۔
