پاسدارانِ انقلاب کی امریکا کے اتحادی ممالک کو سخت وارننگ، آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعادہ

Iranian military spokesman Brigadier General Mohammad Akrami

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکا کی معاونت کرنے والے علاقائی ممالک کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا موجودہ رویہ تبدیل نہ کیا تو انہیں سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب تک امریکا خطے میں دھمکیوں، عسکری مداخلت اور بحری نقل و حرکت پر اثرانداز ہونے کی کوششیں جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

بیان کے مطابق امریکی اقدامات نہ صرف خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال کو بھی مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ شب دو آئل ٹینکروں نے امریکی طیاروں کی ہدایات پر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے ایسے بحری راستے کے ذریعے گزرنے کی کوشش کی جسے آئی آر جی سی نے غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان میں سے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دونوں جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے بجائے واپس لوٹ گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے