آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مہاجرین کی تین نشستوں پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔

الیکشن مہاجرین کی نشستوں ایل اے 39 جموں 6،ایل اے 43 ویلی 4 اور ایل اے 44 ویلی 5 پر ہوگا، جہاں استحکام پاکستان پارٹی،مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اورمسلم کانفرنس کے امیدوار مدمقابل ہیں۔

الیکشن حکام کےمطابق ایل اے 43 میں 12، ایل اے 44 میں 8 جبکہ ایل اے 39 جموں 6 میں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6 کے لیے 155 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے،جبکہ اس حلقے میں چکوال، جہلم، اٹک، پشاور اورتلہ گنگ شامل ہیں،ایل اے 43 کے لیے 10 اور ایل اے 44 کے لیے 27 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے