وزیر داخلہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، گڈگورننس کیلئے کچھ کرنا پڑے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کا کہنا ہے کہ گڈگورننس پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، گڈگورننس کیلئے کچھ کرنا پڑے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ وزیر داخلہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، اس پر بات نہیں کروں گا تاہم گڈ گورننس کے بغیر آپ کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے14نکات ہیں جس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان کی سکیورٹی کےلیے گڈگورننس انتہائی اہم ہے، مسائل حل نہیں ہورہے اس کا مطلب ہے گڈ گورنرنس کےلیے کچھ کرنا پڑے گا،گڈ گورننس کے بغیر ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کشمریوں کا فیصلہ پکا ہے، اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ کے قریب سیکیورٹی فورسز لگائی ہوئی ہے، 2019 میں بھی طبیعت صاف کی تھی،2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ ان سے پوچھ رہےہیں پہلگام میں تمہاری سکیورٹی کدھر تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے