روس نے ہفتے کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کیف کے میئر نے تصدیق کی کہ شہر روسی بیلسٹک میزائل حملے کی زد میں ہے، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور خطرہ ٹلنے تک محفوظ مقامات پر موجود رہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بدستور جاری ہے اور حالیہ ہفتوں میں روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
