پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے: میر واعظ عمر فاروق

کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا لازمی حصہ ہیں۔

میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی جموں وکشمیر کے ہر علاقے کے لوگوں کے حقوق کی نمائندگی سے مشروط ہے، ایک طبقے کے حقوق کی خاطر دوسرے کے آئینی و جمہوری حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ تمام فریقین مل بیٹھ کر باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے بات چیت کریں اور ایسا حل تلاش کریں جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے