افغان شمالی اتحاد سے وابستہ تنظیم یونائیٹڈ فرنٹ آف افغانستان کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے افغان طالبان کے خلاف مسلح کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے امریکا، نیٹو اور عالمی برادری سے سیاسی حمایت کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں جنرل سمیع سادات نے کہا کہ ان کی تنظیم نے قندھار سے افغان طالبان کے خلاف اپنی مسلح سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائیاں طالبان کی حکومت کے خاتمے اور افغانستان میں ایک مختلف سیاسی مستقبل کے قیام کے لیے کی جا رہی ہیں۔
جنرل سمیع سادات نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج صرف افغان طالبان ہی نہیں بلکہ القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے خلاف بھی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
