پاکستان اور ایران کے درمیان دسویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، وزیر تجارت جام کمال اورایرانی وزیرصنعت و تجارت محمد اتابک اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔
ایران کا اعلیٰ سطح کا بائیس رکنی سرکاری وفد مشترکہ تجارتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گا ۔ وزارت تجارت کے مطابق ایران چیمبر آف کامرس کا سولہ رکنی کاروباری وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا ۔ اجلاس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر غور ہوگا ۔ سرمایہ کاری، کسٹمز، بینکاری تعاون اور سرحدی تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ نجی شعبے کے روابط اور کاروباری تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوگی ۔ پاک ایران اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ کاری مزید مضبوط بنانےکےاقدامات زیرغورآئیں گے ۔
