10 ٹن گندم درآمد کا فیصلہ، گندم کی امپورٹ پر عائد تمام ٹیکسزاور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دینے کی تیاریاں

حکومت نے 10لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا  ہے  جس کے پیش نظر امپورٹ پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیاں بھی معاف کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے جبکہ  وزارت غذائی تحفظ نے چھوٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے بھی استثنیٰ دینے اور پاسکو کے ذخائر میں موجود تمام 10لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

پاسکو کی گندم کے بعد صوبوں کی باقی ضروریات درآمد سے پوری کی جائیں گی اور پاسکو کی گندم کے لیے لاگت کا تخمینہ 141 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ  گندم کی درآمد پر اخراجات کا تخمینہ 34 کروڑ ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔

صوبوں نے اپنے گندم کے اسٹریٹجک ذخائرمیں نمایاں کمی کی نشاندہی کی ہے تاہم ای سی سی نے گندم درآمد پر نائب وزیراعظم کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی بنارکھی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے