پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 18 قومی بلائنڈ کرکٹرز کے ماہانہ اعزازیے میں اضافہ کر دیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (PBCC) نے بصارت سے محروم قومی کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 18 قومی بلائنڈ کرکٹرز کے ماہانہ اعزازیے میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ قومی کھلاڑیوں کی حالیہ ملکی مقابلوں میں مسلسل شاندار کارکردگی اور کھیل کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔ کونسل کے مطابق نظرثانی شدہ اعزازیہ جولائی سے دسمبر 2026 تک چھ ماہ کے لیے پلیئر سپورٹ پروگرام کے تحت ادا کیا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کھلاڑیوں کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کیٹیگریز کے اعزازیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ ماہانہ اعزازیہ

  • کیٹیگری اے: 32 ہزار روپے ماہانہ
  • کیٹیگری بی: 26 ہزار روپے ماہانہ
  • کیٹیگری سی: 22 ہزار روپے ماہانہ

کن کھلاڑیوں کو اعزازیہ ملے گا؟

کیٹیگری اے میں بدر منیر اور کامران اختر شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں نثار علی، مطیع اللہ، محمد صفدر اور محمد راشد کو شامل کیا گیا ہے۔

کیٹیگری سی میں محمد شاہزیب، معین اسلم، بابر علی، نعمت اللہ، ثناء اللہ مروت، اسرار حسن، محسن خان، جنید خان، طلحہ اقبال، محمد ادریس سلیم، نعیم اللہ اور انیس جاوید شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے