Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا؛ چین
دنیا

وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا؛ چین

EditorBy Editorاکتوبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
چین کا تائیوان پر سخت مؤقف — طاقت کے استعمال سے "بالکل انکار نہیں کیا جائے گا"
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے پراجیکٹس کی تکیمل کے لیے یہ روابط کارآمد ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات مشترکہ ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی آگے بڑھے گی، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہوں گے اور سی پیک سمیت ہمہ جہت تعاون وسیع تر ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل دوست ملک کے وزیراعظم شہباز شریف بھی چین کا کامیاب دورہ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔

China Friendship India Pakchina Pakistan SCO پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.