برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے جنگی خطرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ عوام سے کھل کر بات کرے۔
شمالی یارکشائر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل واکر نے کہا کہ عوام کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق ملکی دفاع کے لیے شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
جنرل سر رولی واکر نے فوجیوں سے کہا کہ قوم کو مستقبل میں ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے دفاعی تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ان کے مطابق سیاسی قیادت کو عوام کو ملکی سلامتی کے لیے ممکنہ قربانیوں پر آمادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری سے ملک کے دفاع میں کردار ادا کرنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم عوامی آگاہی کی ایک نئی مہم شروع کریں گے۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو مختلف ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔


