اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اراکین نے 2 اگست کو کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوات میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےگھناؤنا اور بزدلانہ دہشتگرد حملہ قراردیا۔
سلامتی کونسل نےحملےمیں جاں بحق افراد کےلواحقین،حکومتِ پاکستان اورپاکستانی عوام سےدلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتےہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہرکی۔
ترجمان سلامتی کونسل نےکہاکہ دہشت گردی بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیےسنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، ذمہ دار عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائے،تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان سے تعاون کریں۔
