لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرلیا۔
ٹاون شپ پولیس نے انکوائری میں گناہگارثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے، بھتہ خوری اوراختیارات کےناجائزاستعمال کی دفعات شامل کی گئیں ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ملزموں میں دو حاضر سروس اور ایک سابق پولیس اہلکار شامل ہے۔
وردی پہنےتین ملزمان نےخودکوسی سی ڈی ماڈل ٹاون کا اہلکارظاہرکیا،تاوان کی عدم ادائیگی پرجعلی مقابلےمیں مارنےکی دھمکیاں دیتےرہے،متاثرہ شہری کے اہلخانہ نےرہائی کےلیےڈھائی لاکھ روپےادا کئے، ملزمان میں کانسٹیبل عقیل ،کانسٹیبل غفار اورسابق اہلکار رفاقت شامل ہیں،تینوں ملزمان کو حراست میں لیکرحوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
