اسلام آباد میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب منعقد ہوئی۔۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب میں شرکت کی۔۔
ترک یومِ فتح کی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، سفارتکار اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک عوام اور قیادت کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کی۔۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو وقت کے امتحان شدہ قرار دیا۔۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔
تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار اور اعتماد کو اجاگر کیا گیا۔۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آمد پر ترکی کے ناظم الامور نے استقبال کیا۔۔
