اٹارنی جنرل کے گھر چھاپہ مارنے کا مقدمہ،عدالت نے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہورکی سیشن کورٹ نےاٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پرپولیس کا چھاپہ مارنے کے مقدمے میں نامزد دیگر پانچ ملزمان کو بارہ اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقاراحمد نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی،درخواستگزار نےموقف اختیارکیا کہ پولیس نےحقائق کے منافی مقدمہ درج کیا پولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلےگی،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے،عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت بارہ اگست تک منظور کرلی اور ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں خاتون پولیس اہلکارسیرت طارق سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں دیگرملزمان میں عمران خان ،سلمان خوشی ،نجف علی ،ذیشان اکرم شامل ہیں۔تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے