عوام پر ایک اور بوجھ، فی یونٹ بجلی 75 پیسے مہنگی کر دی گئی

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،  جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کے نرخ میں ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اضافی رقم اگست کے بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کے باعث صارفین کے بلوں میں اضافہ یا کمی کی جاتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے