چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے والدہ کے انتقال کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی، انہوں نے بتایا کہ والدہ کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ضلع بونیر کے گاؤں ڈگر میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، مدینہ منورہ میں مرحومہ کی بلندی درجات،اہلخانہ کیلئےصبرکی دعا کی،کہا ہماری ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے،اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےبیرسٹرگوہرعلی خان کی والدہ کےانتقال پرتعزیت کا اظہارکیا،کہا اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے