میکسیکو اور پیرو نے نومبر 2025 سے معطل اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ نے مشترکہ بیان میں سفارتی روابط کی بحالی کی تصدیق کی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی تاریخی برادرانہ اور دوستانہ روابط کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔
میکسیکو اور پیرو نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں باہمی تعلقات کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
