شہرقائد میں جولائی کےمہینےمیں شہربھرمیں مختلف واقعات میں 40 افرادکوقتل کیا گیا،سی پی ایل سی نےجولائی کےماہ میں جرائم کےاعدادوشمارجاری کردیئے۔
سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ماہ جولائی میں بھتہ خوری کے 18 واقعات رپورٹ ہوئے، جولائی کےماہ میں شہریوں سےلاکھوں روپےمالیت کے 1 ہزار 840 موبائل فون اور 12 کاریں اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔
،سی پی ایل سی کےجاری اعدادو شمار کےمطابق 110 کاریں اور 2 ہزار 648 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئی 492 موٹرسائیکل بھی اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔
