وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نےکہا ہے کہ اگلے 2 روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت برقرار رہی تو اچھی خبر سامنے آئے گی۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا ایران امریکاجنگ کے دوران معاشی سطح پرچیلنجز کاسامنارہا،ہمسایہ ملکوں میں شناختی کارڈدیکھ کر ایک یا2لیٹرول پیٹرول دیاجاتارہا،اوگرا کی ذمہ داری قیمتوں کا تعین کرنا ہے،ریٹ 7دن کی اوسط پر طے ہوتے ہیں،بین الاقوامی منڈی اورپاکستان میں بھی تیل مہنگاہے۔
مزید کہا اپنےبجٹ کوبنانےکے لئے وزارت خزانہ نے کچھ معاہدے کیے ہیں،باشعور لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ انرجی کے نئے طریقہ کار پیداکیےجائیں،وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے لیوی کو کم نہیں کیا تو بڑھایا بھی نہیں۔
انہوں نے کہا نچلی سطح تک طاقت اور اقتدارکیسے منتقل ہونا ہے اس پر بحث ہونی چاہیے،یقیناً بہتری کے لئےیہ گفتگو ہونی چاہیے،اگرکوئی تبدیلی لانی چاہیےتو آئین میں اس کا طریقہ کار لکھا گیا ہے،پاکستان کے مفاد کے لئے جو سب سے بہتر ہو وہ ہونا چاہیے۔
