وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ مزید دو غیر ملکی دورے متوقع ہیں، وزیراعظم 17 اگست سے انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،جہاں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
دونوں دوروں کےدوران وزیراعظم کی اہم علاقائی اورعالمی امور پر رہنماؤں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال متوقع ہے۔
