این ڈی این اے نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے 22جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیاہے، نشینی علاقے زیر آب آنے کے ساتھ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے ۔
ترجمان کے مطابق بائیس جون تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔۔ پہاڑی علاقوں سے پتھر اور ملبہ بہہ کر نشیبی علاقوں میں بھی آ سکتا ہے۔ قراقرم ہائی وے سمیت متعدد اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوسکتی ہیں۔ جگلوٹ، اسکردو، شگر، حسینی آباد اوردیگرعلاقوں کو حساس زون قرار دے دیا گیا۔ مظفرآباد،کیل،شاردا سمیت آزادکشمیرکےمختلف علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ برقرار ہے ۔ چترال،کوہستان، ایبٹ آباد اور لوہارگلی کے علاقوں میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔۔ پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیراوربلوچستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی اندیشہ ہے۔
