بے بنیاد الزام، شرجیل میمن کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف این سی سی آئی اے میں شکایت

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف این سی سی آئی اے میں شکایت درج کروادی۔ کہا انکے اور بیٹے کے خلاف جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہے۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے کی جانب والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شرجیل میمن اور ان کے بیٹے کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ گلستانِ جوہر کے گیسٹ ہاؤس کی ملکیت شرجیل میمن سے منسوب کرنا بےبنیاد ہے۔

شرجیل میمن کے بیٹے کے لندن جانے اور سیکیورٹی گارڈ رکھنے سے متعلق دعویٰ جھوٹاقرار دیا۔ کہا میڈیکل بورڈ تبدیل کیے جانے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ 4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مربوط اور منظم مہم چلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

شکایت میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک جیسے الفاظ اور بیک وقت پوسٹس منظم سوشل میڈیا مہم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ نامعلوم افراد جعلی شناخت، بوٹ نیٹ ورک یا پراکسی اکاؤنٹس استعمال کررہے ہیں۔

درخواست میں سوشل میڈیامہم کے پیچھے سیاسی عناصر کے ملوث ہونے کاشبہ ظاہر کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی شناخت کے لیے فرانزک اور تکنیکی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے