نائب وزیراعظم کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے رابطہ کیا۔ مکہ دفاعی معاہدے سمیت علاقائی امن و سلامتی اور امریکا ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔  علاقائی امن و استحکام اور سلامتی میں تعاون کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

امریکا  ایران کی کشیدگی کے تناظر میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال اور اردن اجلاس سے متعلق بھی کینیڈین وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے