یمن کے ساحلی شہر موچا پر حوثیوں کے دوبارہ میزائل اور ڈرون حملے، فوجی ترجمان کا دعویٰ

یمن کے بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر موچا میں حوثی گروپ نے دوبارہ میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے شہر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

رائٹرز کے مطابق، یمن کے ایران سے منسلک حوثی گروپ نے موچا میں متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے۔ حوثی گروپ سے وابستہ المسیرہ ٹی وی کی جانب سے جاری فوٹیج میں بھی میزائلوں اور ڈرونز کے لانچ کیے جانے کے مناظر دکھائے گئے۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ حملوں میں سعودی فوجیوں کی موجودگی اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب یمنی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد ڈرونز کو روک لیا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق حوثیوں کے حملوں میں موچا کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم فوری طور پر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے