پاکستان کو ریکارڈ ترسیلات زر موصول، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کہا جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا خوش آئند ہے، جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے ماہانہ بنیاد پر 4.5فیصد زیادہ ترسیلات بھیجیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا معیشت کے استحکام اور ترقی میں مثبت کردار لائق تحسین ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کومالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں۔ متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی مجموعی سالانہ ترسیلات زر میں حصہ تقریباً 21.2 فیصد رہا۔ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے