افغان طالبان کو فراہم کی گئی بھارتی ڈرون ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

پاکستان کے خلاف افغان طالبان کو فراہم کی گئی بھارتی ڈرون ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی۔ تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی ڈرونز کی محدود صلاحیت بے نقاب کردی۔ پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے جون سے جولائی 2026 کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 ڈرون حملے کیے۔ حملوں میں استعمال ہونے والے یو اے ایس ڈرونز افغانستان میں تیار نہیں ہوئے بلکہ بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان ڈرونز کی رینج  50 سے 270 کلومیٹر اور وزن اٹھانے کی صلاحیت پانچ کلوگرام تک ہے، تاہم تکنیکی اعتبار سے یہ کم درجے اور محدود صلاحیت کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس سافٹ کِل اور ہارڈ کِل صلاحیت سمیت مضبوط دفاعی نظام موجود ہے، جس کے باعث جون میں افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے افغان طالبان کو فراہم کی گئی ٹیکنالوجی پاکستانی مربوط دفاعی نظام کے سامنے ناکارہ ثابت ہوئی، جبکہ معرکہ حق میں بھی بھارتی ٹیکنالوجی کی کمزوری سامنے آچکی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے