قطر نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قطر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ قطر ثالث کی حیثیت سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ماجد الانصاری کے مطابق قطر چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جائے۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے۔ اس راستے سے تیل اور گیس کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے۔
قطر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور بحری آمدورفت کو بھی سہارا مل سکتا ہے۔
