یوم آزادی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 90 افراد زخمی

کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر رات گئے مختلف علاقوں میں  فائرنگ سے 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے 15 خواتین جبکہ 23 بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح، سول، عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث 41 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہوائی فائرنگ نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی ،نیو کراچی، اورنگی ٹاون ،کورنگی ،اولڈ سٹی ایریا،آئی آئی چندریگر روڈ ،گارڈن لیاقت آباد ،عزیز آباد،ملیر ،لائنز ایریا، گلشن اقبال ،یونیورسٹی روڈ ،پرانی سبزی منڈی ،لسبیلہ ،لیاری،گلشن معمار، شاہ لطیف ٹاؤن میں ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے