سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرین کی امداد و بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سےچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے ملاقات کی،چیئرمین این ڈی ایم اے نےوزیراعظم کو موسمی صورتحال،سیلاب سےمتاثرہ علاقوں اورجاری امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزیدمؤثربنانے اورتمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی،این ڈی ایم اے کو صوبائی اداروں اورپی ڈی ایم ایز کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعظم نےنیشنل ایمرجنسیزآپریشن سینٹر میں اے آئی اورجدید ٹیکنالوجی کےاستعمال کوسراہا،چیئرمین این ڈی ایم اےکےمطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے